کارکنان کی غیرقانونی گرفتاریاں حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے، رہنما پی ٹی آئی

250
Illegal arrests

کراچی: تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر سردار امیر بخش خان بھٹو نے کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بدنام زمانہ امپورٹڈ حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنماؤں و کارکنان کے خلاف غیرقانونی گرفتاریوں اور تشدد کی کارروائیاں حکومت کی جانب سے شکست قبول کرنے کی نشانی ہے۔

 سردار امیر بخش خان بھٹو کا کہنا تھا کہ ایسے حربے آمرانہ حکومتیں اپنے دور کے آخری دنوں میں استعمال کرتی ہیں جب انہیں واضح شکست نظر آنے لگتی ہے اس نادان حکومت کو شاید یہ احساس نہیں ہے کہ چند ہزار پولیس والے 22 کروڑ متحرک اور مشتعل عوام کو کسی بھی صورت میں نہیں روک سکتے۔ عوام دشمن کارروائیاں کرکے یہ غیرملکی سامراجی قوتوں کی نمائندہ حکومت اپنی سیاسی قبر کھود رہی ہے۔ یہ معاشی اور انتظامی تقاضاؤں پر تو پہلے سے ہی بْری طرح ناکام ہوچکے ہیں اور اب تو سیاسی محاذ پر بھی منہ کے بل جا گرے ہیں۔