تحریک انصاف کے لانگ مارچ کیلئے  پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ 

341
long march

 پشاور: تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے لئے پشاور ، نوشہرہ ، چارسدہ ، صوابی سمیت سات اضلاع میں پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اوراضافی پولیس نفری بھی دیگر اضلاع سے طلب کر لی گئی ہیں سیکورٹی صورتحال کے باعث پشاور سمیت صوبے بھر کے مختلف اضلاع اور قبائلی اضلاع میں تمام اداروں کو الرٹ کیا ہے۔

امن وامان کی صورتحال کے باعث سات اضلاع میں ممکنہ لانگ مارچ کے سلسلے میں نکلنے والے جلوسوں ، ریلیوں ، اور لانگ مارچ کے شرکاء کے لئے بھی سیکورٹی کے موثر انتظامات کی ہدایات کی گئی ہیں۔

امن وامان کی صورتحال کے باعث پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ سیکورٹی صورتحال کے حوالے سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ، ڈی پی اوز کو رات کے اوقات کار میں بھی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے حاضر ہونے کی ہدایات کی گئی ہیں۔