صوبہ پنجاب میں جیل اصلاحات میں ترامیم کا فیصلہ

383
prison reforms

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازکا قیدیوں کی فلاح و بہبود کا مشن، پنجاب میں جیل اصلاحات میں ترامیم کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت جیل اصلاحات کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس ہوا،جس میں عبدالعلیم خان، خواجہ سلمان رفیق، علی رضا، عنیزہ فاطمہ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خزانہ، آئی جی جیل خانہ جات اور متعلقہ حکام نے شرکت کی، عائشہ نواز او رردا قاضی اسلام آباد سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئیں۔

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ قیدیوں کے ساتھ جیل ملازمین کو بھی ان کا جائز حق دیں گے، وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی خصوصی ہدایت پر پنجاب پریزنرز رولز (Prisoners Rules)میں ترامیم کی تیاریاں شروع کردی گئیں،  پریزنرزرولز کو آسان بنائیں تا کہ قیدیوں کو بنیادی سہولتیں مل سکیں، فرسودہ قوانین کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جیل نظام میں ایسی اصلاحات لانی ہیں جس سے قیدیوں کو بنیادی سہولتیں میسر ہوں، آپ سب کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ رولزقیدیوں کیلئے ہیں، قیدی رولز کیلئے نہیں۔