عمران نیازی نے دھرنے کا اعلان عالمی ایجنڈے کے تحت کیاہے، اسلم غوری

692

کراچی:ترجمان جمعیت علمائے اسلام اسلم غوری نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے 25 مئی کے دھرنے کا اعلان بھی عالمی ایجنڈے کے تحت کیاہے، پاکستان کے آئی ایم ایف سے مذاکرات 25 مئی کو ہیں۔

اسلم غوری نے کہا کہ  عمران نیازی چاہتے ہیں یہ مذاکرات ناکام رہیں پی ٹی آئی چئیر مین نے پاکستان کو جبکہ اسرائیل نے مسجد اقصی کا گنبد شہید کرنے کا اعلان  بھی 25 مئی کو کررکھاہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ25 مئی کو بھارت کی جانب سے یاسین ملک کو سزا دینے کا اعلان 25 مئی ہی کے دن ہے، پہلے بھی کہا تھا اس کو روکیں، اتحادی جماعتوں نے بات نہیں مانی جس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔

اسلم غوری نے کہا کہ دھرنا عوام کی توجہ ان سب حالات سے ہٹانے کی سازش ہے۔ عمران نیازی پاکستان کے خلاف عالمی سازش کرنے والوں کا اہم مہرہ ہے۔عمران نیازی کو ملکی سالمیت کے لئے خطرہ قرار دے کر اس کے ساتھ قومی مجرموں والا سلوک کیا جائے۔

 انہوں نے کہا کہ آج بھی کہتے ہیں جمہوریت کے نام پر اس ملک کے ساتھ کھیلنے کا موقع نہ دیا جائے۔امید کرتے ہیں کہ وزیر داخلہ آئین اور قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے ادا کریں گے۔