عمران خان کو انارکی پھیلانے نہیں دیں گے‘ احسن اقبال

1119

لاہور (نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران کوئی غیر قانونی کام ہوا تو قانون اپنا راستہ لے گا‘ عمران نیازی انارکی پھیلانا چاہتے ہیں لیکن انہیں ملک میں انارکی پھیلانے اور انتشار کی اجازت نہیں دیں گے‘سی پیک منصوبے کو جان بوجھ کر تباہ کر دیا گیا، عمران نیازی اور ان کی نالائق کابینہ کو حساب دینا ہوگا‘ عمران خان کی سیاست پاکستان دشمن لابی کی سیاست ہے‘گزشتہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ غریب دشمن معاہدہ کرکے گئی‘ ہم آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں اس بوجھ کو کم سے کم کرنا چاہتے ہیں، جب آئی ایم ایف سے حتمی معاہدہ ہوگا‘ عوام کو ریلیف ملنا شروع ہوجائے گا‘ملک میں الیکشن کرانے کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ پیر کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔