اسحاق ڈار کے میڈیا بیانات پر پابندی‘وفاق اور پیمرا سے جواب طلب

953

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہورہائیکورٹ نے سینیٹر اسحاق ڈار کے میڈیا بیانات پر پابندی کے لیے درخواست پر وفاقی حکومت اور پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ اس حوالے سے اعلیٰ عدلیہ میں لیگی رہنما کے میڈیا بیانات پر پابندی کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شاہد وحید نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومت پیمرا اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے بتایا کہ اسحاق ڈارعدالتی مفرورہیں اور میڈیا اور ٹی وی چینل ان کے بیانات چلارہا ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت ان کے بیانات پرپابندی کا حکم دے۔