دوسرا ٹیسٹ ، بنگلا دیش کے 5وکٹوں کے نقصان پر 277رنز

312

ڈھاکا(جسارت نیوز)بنگلا دیش نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنالئے، مشفق الرحیم اور لٹن داس نے ناقابل شکست سنچریاں اسکور کیں، گزشتہ روز شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم، میر پور میں شروع ہونے والے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم بنگلا دیش کے کپتان مومن الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بنگلا دیشی اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن تھا اور اس کی پہلی 5 وکٹیں 24 کے مجموعی اسکور پر گر گئیں، محمود الحسن، تمیم اقبال اور شکیب الحسن بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے، اس موقع پر مشفق الرحیم اور لٹن داس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور چھٹی وکٹ میں 253 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کرکے ٹیم کا اسکور 5 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنزتک پہنچا دیا۔