نیشنل بینک باسکٹ بال کپ، بحریہ کلب نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

180

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیشنل بینک کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں بحریہ کلب نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ فردوس اتحاد سوشل اینڈ اسپورٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ پر ”14واں نیشنل بینک کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں پہلے کوارٹر فائنل میچ میں بحریہ باسکٹ بال کلب نے آخری لمحات میں 41کے مقابلے میں 44 باسکٹ پوائنٹس سے مات دے دی۔