صنعتکاروں کے مسائل جلد حل کیے جائیں گے،عامر علی احمد

268
چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی عامر علی احمدسے وفدملاقات کررہا ہے

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی عامر علی احمد نے کہا ہے کہ صنعتکار ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جن کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ صنعتکاروں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی تاکہ وہ یکسوئی سے ملکی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کر سکیں۔ چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے یہ بات اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے صدر زکریا اکبرضیاء کی قیادت میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے اول نائب صدر میاں وقاص مسعود ، میاں اکرم فرید، میاں شوکت مسعود، طارق صادق، ناصر قریشی، عامر وحید، کریم عزیز، طاہر ایوب اور دیگر صنعتکار بھی وفد میں شامل تھے۔اس موقع پر ذکریا اے ضیاء نے شہر اور اس کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں دلچسپی پر چیئرمین سی ڈی اے کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے صنعتی پلاٹوں کی لیز کی تجدید، چینج آف ٹریڈ، خیابان جوہر کی ڈبل روڈ کی تکمیل۔