لندن کی کوئین میری یونیورسٹی کی وائس پرنسپل کا دورہ کراچی

136
کوئین میری یونیورسٹی میں شعبہ انٹرنیشنل افیئرز کے نائب صدر پروفیسر کولن گرانٹ خطاب کررہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انگلش اسپیکنگ یونین آف پاکستان (ESUP) نے لندن کی کوئین میری یونیورسٹی، جو کہ یو کے کی ایک قدیم یونیورسٹی ہے، کے ساتھ ایک اہم معاہدہ کیا ہے، اسی سلسلے میں کوئین میری یونیورسٹی میں شعبہ انٹرنیشنل افیئرز کے نائب صدر پروفیسر کولن گرانٹ، کراچی کا دورہ کر رہی ہیں۔ کولن گرانٹ کے دورہ کراچی کے موقع پر ESUP نے ایک ایکسٹینسیو پلان تشکیل دیا ہے۔ پلان کے مطابق پروفیسر گرانٹ کراچی کے نمایاں تعلیمی اداروں کا دورہ کریں گی، سرکاری حکام اور کراچی میں برطانوی ہائی کمشنر اور برطانوی کونسل سے ملاقات کریں گی۔ وہ ESUP ممبرز، روٹری کلب کراچی کے ممبران، اور کراچی کے ڈپلومیٹک کورپس کے ممبران، اور شہر کی نمایاں شخصیات سے خطاب بھی کریں گی۔ پروفیسر گرانٹ کوئین میری الامنی سے بھی ملاقات کریں گی۔ انگلش اسپیکنگ یونین آف برطانیہ، ایک صدی قدیم عالمی آرگنائزیشن ہے۔