ایکسپورٹرز ملک کی معیشت کا تجارتی انجن کی حیثیت رکھتا ہے،اشرف قادری

588
چیئرمین قادری قریشی بزنس فورم حاجی محمد اشرف قادری پریس بریفنگ دے رہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) قادری اینڈ قریشی بزنس فورم کے چیئرمین حاجی محمد اشرف قادری نے بھنور میں پھنسی معیشت اور ڈالر کی اونچی پرواز روپے کی گرتی ہوئی قدر اور ایکسپورٹرز کے مسائل کے حوالے سے اپنے دفتر میں ہنگامی پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا نعرہ ایکسپورٹ بڑھانے کے بجائے ایکسپورٹر بڑھائیں جائیں کیونکہ ایکسپورٹر ملک کو ڈالر فراہم کرنے کا نہ صرف سبب بنتا ہے بلکہ بینک میں بھی ڈالر لیکر آتا ہے ایکسپورٹر پاکستان کی معیشت بچانے اور عوام کو مہنگائی سے محفوظ رکھنے کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ پاکستان میں گورنمنٹ کے ادارے اور بالخصوص وبینک ایکسپورٹرز کو کیا رعایت دیتے ہیں۔ حقیقت حال یہ ہے کہ ایکسپورٹرز اپنی انڈسٹری اور معیشت کو بچاتا ہے۔ آج ہم امپورٹ پر پابند ی لگا رہے ہیں۔ بہت اچھی ہے۔ بالکل لگانی چاہیے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ایکسپورٹ بڑھانا چاہیے اور ایکسپورٹر ز کو سہولتیں رعاتیں اور مراعاتیںدی جائے ایکسپورٹ بڑھانے اور زر مبادلہ لانے میں ایکسپورٹر ز کلیدی کردار ادا کرتا ہے ۔ ایکسپورٹرز ملک کی معیشت کا تجارتی انجن کی حیثیت رکھتا ہے۔