عالمی تجارتی نمائشوں میں پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کیا جائے،خورشید برلاس

195

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان ایسوسی ایشن ایگزیبیشن انڈسٹری کے چیئرمین ایم خورشید برلاس نے کہا ہے کہ ملکی اورغیرملکی نمائشوں کے انعقاد سے پاکستان کی انڈسٹری کو تقویت حاصل ہورہی ہے،ہمیں عالمی تجارتی نمائشوں میں بھی پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار برطانیہ سے آئے ہوئے پاکستانی نژاد برطانوی سرمایہ کاروں کے اعزاز میںدی گئی خصوصی تقریب میں گفتگو کے دوران کیا۔اس موقع پر برٹش پاکستانی بریسٹر یاسر گلریز،محمد فاروق خان،زاہد خٹک،عظم خان،محمد عابد خان،ساجد اقبال اور دیگربھی موجود تھے۔دونوں وفود کے درمیان پاکستان اور برطانیہ میں مختلف پراجیکٹس اور سرمایہ کاری کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیاگیااور پاکستانی نژاد برطانوی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کو موزوں ترین ملک قرار دیا۔ برطانیہ سے آئے ہوئے وفد نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں سیاحت اور سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی جبکہ پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزیبیشن انڈسٹری کی جانب سے برٹش پاکستانی وفد کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔