جتھے اور غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی،وفاقی وزیر داخلہ

198

اسلام آباد ( آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے اسلام آباد مارچ کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ جتھے اور غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی، عمران نیازی کی زبان اور خمیر میں انتشار اورفساد ہے وہ پرامن نہیں رہ سکتا ،2014ء میں 126 غنڈہ گردی کی گئی،پارلیمنٹ ، سرکاری عمارتوں پر حملے ہوئے،عدلیہ کی دیواروں پر شلواریں لٹکائیں گئیں، قبریں کھودیں گئیں ،2014ء میں بھی اس نے جھوٹ بولا تھا، یوٹرن نیازی پر کسی کو اعتبار نہیں ،عمران نیازی نے جمہوریت کا گورکن بننے کی کوشش کی تو قانون اس سے نمٹے گا ،شرافت کے دائرے سے جو نکلے گا، قانون اسے شرافت کے دائرے میں واپس لائے گا۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے لانگ مارچ سے نمٹنے کے وفاقی وزارت داخلہ سے پلان طلب کرلیا ہے ۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو لانگ مارچ کے موقع پر امن وامان کے قیام سے متعلق اقدامات کی رپورٹ بھی پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔