پانی کا بحران: چیئرمین ارسا، سیکرٹری آبپاسی و دیگر کو نوٹس

190

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں پانی کے بحران سے متعلق درخواست پر چیئرمین ارسا، سیکرٹری آبپاشی و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، عدالت کا کہنا تھا کہ آئندہ سماعت پر ارسا حکام صوبے کو پانی کی فراہمی سے متعلق جواب جمع کرائیں۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ سندھ میں پانی کا بحران ہے صوبے کو اس کے حصے کا پانی نہیں دیا جارہا ہے، صوبے میں پینے کا پانی ہے نہ فصلوں کو سیراب کرنے کا پانی ہے، پانی کی کمی کے سبب جانور مر رہے ہیں، پانی کی چوری اور اختیارات کے غلط استعمال کی شفاف انکوائری یا جوڈیشل کمیشن سے تحقیقات کرائی جائیں۔