مسائل کا حل دیانتدار اور اہل قیادت ہے ، سیف الدین ایڈووکیٹ

241

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) بلدیاتی انتخابات کے لیے جماعت اسلامی کے نامزد امیدواروں نے رابطہ مہم شروع کر دی ہے۔ جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی کے صدر ، امیر جماعت اسلامی ضلع قائدین اور نامزد امیدوار برائے یو سی 1چیئر مین چنیسر ٹائو ن پی ای سی ایچ ایس سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل کا حل دیانتدار قیادت ہے ، جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعد عبدالستار افغانی اور نعمت اللہ خان کے مثالی کاموں کے تسلسل کو برقرار رکھے گی ، انہوں نے شہریوں کو دعوت دی کہ وہ بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی کے اہل اور دیانتدار نمائندوں کا ساتھ دیں تا کہ کراچی کے پیچیدہ مسائل کو حل کیا جا سکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایس سی ایچ ایس کے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگز سے خطاب میں کیا ، اس موقع پر جنید مکاتی ، شاہد فرمان ، عرفان اللہ والا ، فہیم اللہ ، عبدالشکور ودیگر نے بھی خطاب کیا۔پی ای سی ایچ ایس میںکھلی کچہری سے نامزد امیدوار برائے یو سی 1چیئر مین چنیسر ٹائو ن پی ای سی ایچ ایس سیف الدین ایڈووکیٹ نے نا مکمل نالے کی تعمیرات کا جائزہ لیا، انہوں نے کہا کہ ان مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی اپنی ہر ممکن کوشش کررہی ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام گھروں سے نکلیں اور اپنے حقوق کو پہچانیں، جماعت اسلامی کے نمائندوں کو ووٹ دیں تاکہ جو سنہری دورسابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کا گزرا ہے وہ دوبارہ لایا جاسکے اور کراچی دوبارہ ترقی کی منازل طے کرے۔