شیرانی کا جنگل:افسوس ایٹمی ریاست کے پاس آگ بجھانے کے وسائل بھی نہیں،ترجمان پی ڈی ایم

219

اسلام آباد :بلوچستان کے ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پر ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللّٰہ نے کہا ہے کہ آگ انتہائی خطرناک صورت اختیار کرچکی ہے۔

 حافظ حمد ا للہ نے کہا کہ آگ نے اس وقت تک 40 کلومیٹر جنگل کو راکھ کردیا ہے جبکہ تین افراد آگ کے شعلوں میں جھلس کر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ا±نہوں نے سوال اٹھایا کہ 13 دن تک ریاست، صوبائی اور وفاقی حکومتیں خاموش کیوں رہیں؟ آگ پر قابو پانے کے لیے خاطر خواہ اقدامات کیوں نہیں ہوئے؟

ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ اب 13دن گزر جانے کے بعد کہا جارہا ہے کہ ایران سے جہاز منگوایا ہے، افسوس کہ ایک ایٹمی ریاست کے پاس آگ بجھانے کے وسائل بھی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیرانی کے قدیم قیمتی جنگل کی آگ کو 12دن تک کہیں بھی زیرِ بحث نہیں لایا گیا، کیا ضلع شیرانی کے جنگل اور اسلام آباد مارگلہ کے جنگل میں فرق ہے؟