حکومت الیکشن کسی کی خواہش پر نہیں کرائے گی، حناپرویز بٹ 

315
elections

لاہور: مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ حکومت الیکشن کسی کی خواہش پر نہیں اپنے اتحادیوں کی مشاورت سے کرائے گی۔

حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ عمران خان کا سیاسی مستقبل 10اپریل کو ہی ختم ہو گیا تھا۔تحریک انصاف نے اس بار جتھوں سے دارالحکومت پر چڑھائی کی کوشش کی تو حکومت آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملے قومی ابھی تک بھولی نہیں ہے۔عمران خان اس مرتبہ زیادہ دیر اسلام آباد بیٹھ بھی نہیں سکتے کیوں اب انکو فنانسر نہیں ملیں گے۔نوجوانوں کو اپنے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کرنے والا نام نہاد لیڈر چار سال کی کارکردگی کا حساب دینے کی بجائے جھوٹے بیانیے کے پیچھے چھپ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کہا وزیراعظم شہبازشریف ملک کو بحرانی کیفیت سے نکالنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔اگر حکومت ڈیڑھ سال تک قائم رہی تو آئندہ الیکشن تک تحریک انصاف پنجاب سے مکمل ختم ہو جائے گی۔جمہوریت کے دشمن کبھی قوم کے ہمدرد نہیں ہوسکتے۔چور دروازے سے اقتدار میں آنے والے آج جمہوریت اور پرامن مارچ کا بھاشن دے رہے ہیں۔