فائن آٹے کی قیمت میں اضافہ، نان کے مزید مہنگا ہونے کا خدشہ

412

لاہور: پنجاب حکومت نے فائن آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت نے فائن آٹے کی 80 کلو کی بوری میں 500 روپے کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد 80 کلو فائن آٹے کے تھیلے کی قیمت 6 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

جبکہ دوسری طرف نان بائی ایسوسی ایشنز نے فائن آٹے کی قیمت میں حالیہ اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ تندور مالکان نے نان کی قیمت 15 روپے سے بڑھا کر 18 روپے کردی ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ اگر فائن آٹے کی حالیہ قیمت میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو نان کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہوسکتا ہے۔