لانگ مارچ روکنے کافیصلہ ہوا تو گھروں سے نہیں نکلنے دیں گے، وزیر داخلہ

385

 بہاولپور: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت میں مشاورت سے فیصلے ہوتے ہیں ان کو اسلام آباد نہ آنے دینے کا فیصلہ ہوا تو ان کو گھر سے نہیں نکلنے دوں گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف  نے افراتفری پھیلانے کی کوشش کی توگرفتار بھی کریں گے، سائبرکرائم کا قانون ایسا ہونا چاہیے کہ کسی کو مادرپدرآزادی بھی نہ ہوں سائبر قانون کو سب کیساتھ مل کر ٹھیک کرنا ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ شیخ رشیدکہتا تھا کہ آگ لگادو، ماردو اب کہتاہے کہ میں خونی لانگ مارچ کروں گا انتشار پھیلانے کی کوشش کی تو قانون اپنا راستہ اپنائےگا، نا اہل ٹولے نے ملک کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے، اگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا تو لوگوں کے مسائل بڑھ جائیں گے۔