بجلی کا شارٹ فال 5ہزار 349 میگاواٹ، لوڈشیڈنگ بدستور جاری 

154

 اسلام آباد: ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 700 میگاواٹ جبکہ کل طلب 26 ہزار 49 میگاواٹ رہا۔ ملک میں بجلی بحران ختم نہیں ہوسکا اور متعدد علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 349 میگاواٹ ہے

اور شارٹ فال کے باعث ہی 10 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔ پاور ڈویژن نے کہا کہ بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 700 میگاواٹ ہے، جبکہ کل طلب 26 ہزار 49 میگاواٹ ہے۔ پانی سے 5 ہزار 606 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے،

سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار206میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 10 ہزار 785 میگاواٹ ہے، ونڈ پاور پلانٹس 677میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار صفر ہے، بگاس سے چلنے والے پلانٹس 143 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، جوہری ایندھن 2ہزار 283میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔