کراچی میں پولیس مقابلے : 1ڈاکو ہلاک 4 زخمی حالت میں گرفتار

202

کراچی : ہر قائد میں ہونے والے چار پولیس مقابلوں کے دوران ایک ڈاکہلا اور چار کو گرفتار کرلیا گیا، شہر کے مختلف مقامات میں سرچ آپریشن کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

تفصیلات کے مطابق شہر کراچی میں رات گئے4مبینہ پولیس مقابلے ہوئے، مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ چار ڈاکوئوں کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیاہے۔پولیس حکام  نے بتایاکہ گرفتار ہونے والے چار ڈاکوئوں سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرکے ان کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

ڈاکو کی لاش کو مزید کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق کریم آباد میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ ایک زخمی حالت میں پکڑا گیا۔

اس کے علاوہ عزیزآباد کے علاقے میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں حراست میں لیے گئے۔کوئٹہ ٹائون میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جبکہ بغدادی پولیس نے لیاری کے قریب کارروائی کرکے ایک ملزم کو اسلحہ سمیت دھرلیا