عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کے منصوبے  ٹھپ ہونے کا خدشہ

271

لاہور: محکمہ خوراک پنجاب نے فلورر ملوں کو سبسڈائز گندم کی فراہمی روک دی ہے۔ جس کے بعد 45 فلور ملوں نے سبسڈائز آٹے کے تھیلے فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے صوبے کے شہریوں کو سستا آٹا فراہم کرنے کے لئے 2ارب روپے کی سبسڈی دینے کا اعلان کیا تھا۔ جو محض اعلان تک کی محدود رہا۔ محکمہ خوراک پنجاب نے گزشتہ 2روز سے فلور ملوں کو سبسڈائزڈ گندم کی فراہمی نہیں کی فلور ملزم ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے فلور ملوں کو سبسڈائزڈ گندم فراہمی کی مد میں جو دو ارب روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس کا تاحال کوئی تحریری حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق صوبے بھر کے عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کے لئے تقریباً  اڑھائی لاکھ آٹے کے بیگز کی ضرورت ہے جبکہ آٹے کی فراہمی بند کرنے سے قبل 1 لاک بیگ سپلائی کئے جا رہے تھے۔ نوٹیفکیشن کے عدم اجراء کے باعث لاہور سمیت پنجاب بھر کے عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کے منصوبے کا ٹھپ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔