مسجد اقصیٰ کی حرمت کسی صورت پامال نہیں ہونے دینگے، حماس

448

غزہ: اسلامی تحریک مزاحمت( حماس )نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا خصوصی حق ہے اور وہ اس کی حرمت کو پامال نہیں ہونے دیں گے ،اس میں تلمودی رسومات کے قیام کی اجازت نہیں دی جائے گی چاہے اس کی جتنی بھی قیمت ادا کرنا پڑے۔

حماس نے بیان میں کہا کہ نام نہاد صہیونی مجسٹریٹ کی عدالت کا فیصلہ صیہونی یہودیوں کو مسجد الاقصیٰ کے صحنوں میں اشتعال انگیز دراندازی کے دوران ان کی تلمودی رسومات ادا ئیگی کرنے کی اجازت دینا آگ سے کھیلنا اور تمام سرخ لکیروں کو عبور کرنا ہے۔

حماس نے کہا کہ یہ فیصلہ ایک خطرناک پیش رفت ہے جو قابض ریاست کے رہنمائوں کے اثرات کو برداشت کرے گا اور اس کے نتیجے میں قبلہ اول کو درپیش خطرات مزید بڑھ جائیں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ مسجد اقصیٰ کا ایک ایک انچ مسلمانوں کا خالص حق تھا، ہے اور رہے گا۔

اس پر ہمارے فلسطینی عوام کے علاوہ کسی کی حاکمیت نہیں۔