صرف جماعت اسلامی ہی ملک کو درپیش مسائل اور موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے، امیر العظیم

268

لاہور: جماعت اسلامی این سی 151 گلزار منصورہ میںمیاں صہیب شریف نے عید ملن و ترازو کنونشن کا انعاقاد کیا۔ جس میں مرکزی قائدین سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم، امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری ، میاں مقصود احمد،امیر جماعت اسلامی لاہور میاںذکراللہ مجاہد، علاقہ غربی کے امیر عبدالعزیز عابد، چوہدری عبدالقیوم گجر اور میاںصہیب شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صرف جماعت اسلامی ہی ملک کو درپیش مسائل اور موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔

پرکشش نعروں اور جھوٹے وعدو ں کے سوا نہ موجودہ سیاست دانوں کے پاس کچھ ہے نا سابق کے پاس کچھ تھا۔ سب نے عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہو ا اور عوام بغیر سوچے سمجھے ان کے پیچھے بھاگی چلے جارہی ہے۔ ان حکمرانوں کے پاس مسائل کا کوئی حل نہیں، یہ صرف مفادات کے اسیر ہیں۔ قوم جماعت اسلامی کو موقع دے۔جماعت اسلامی کے قائدین امانت دار بھی اور با صلاحیت بھی اور جذبہ خدمت سے سرشار بھی۔ قائدین کا کہنا تھا کہ ہماری سیاست غریبوں ، مزدوروں ، کسانوں کی سیاست ہے۔

ہم بلوچستان کے حقوق کی بات کرتے ہیں۔ بلوچستان کے جنگلات میں آگ لگی ہے مگر حکمران بے خبر ہیں۔ چولستان میں انسان اور جانور پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ، جماعت اسلامی اور الخدمت کے کارکنان وہاں خدمت میں مصروف ہیں مگر کوئی حکمران وہاں بھی نہیں گیا۔عوام ان مفاد پرستوں کو پہچانے اور جماعت اسلامی کو موقع دے کر پاکستان کی خوشحالی میں اہم کردار ادا کریں۔