گرمی کا درجہ حرارت بڑھنے کیساتھ بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ 

334
record for heat

سکھر: گرمی کا درجہ حرارت بڑھنے کیساتھ بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ،گھریلوں اور کاروباری سرگرمیاں مفلوج ،شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر ،بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ  تفصیلات کے مطابق راجپوت بندھانی ویلفئیر ایسوسی ایشن سکھرکے صدر حاجی محمد شریف بندھانی نے موسم گرما کی آمد کیساتھ ہی سکھر اور اسکے گردنواح کے علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر سیپکو انتظامیہ کو عوام دشمن پالیسیاں اپنانے پر سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی سمیت سیپکو چیف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر سیپکو انتظامیہ نے اپنا قبلہ درست نا کیا تو  بصورت عوام سیپکو کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں علاقہ معززین سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر انکے ہمراہ محمد حنیف غوری،عبدالغفار،فہیم بندھانی و دیگر موجود تھے حاجی محمد شریف بندھانی کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کے نعرے سے لیکر مہنگائی کے خاتمے تک حکومتی اقدام اس کے برعکس دیکھائی دیتے ہیں ،انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے پہلے ہی ملک کی عوام بجلی کے اضافی بلوں ،ڈیڈکشن بلز،آئے روز لوڈ شیڈنگ ،اضافی ریڈنگ ،ٹیکسز میں بری طرح پھنسی ہوئی ہے لیکن حکومت وقت عوام مشکلات دور کرنے کے بجائے ان میں مزید اضافہ کررہی ہے۔

سیپکو انتظامیہ کی جانب غیر اعلانیہ طویل لوڈشنڈنگ سمجھ سے بالا ترہوتی جارہی ہے، لوڈشیڈنگ کے باعث گھریلوں اور کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہورہی ہیں شکایات کے باوجود کوئی پرسان حال نہیں ہے  سیپکو چیف و دیگر بالا افسران کو چاہئے کہ وہ شہر میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیکر عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔