الخدمت فائونڈیشن انسانیت کی خدمت کے لئے ہر دم کوشاں ہے، انجینئر حماد رشید

215

لاہور: صاف پانی محفوظ زندگی کے تحت الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کے زیر اہمتام اچھرہ لاہور میں ڈاکٹر عبد القدیر خان کے نام پر واٹر فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کی تقریب منعقد کی گئی۔

جس میںصدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور انجینئر احمد حماد رشید ،جماعت اسلامی وسطی لاہور کے صدر شعیب یعقوب مرزا، شبیر قصوری وسطی پنجاب، خزیمہ داود صاف پانی الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان، مغیث شاہد قریشی جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن لاہور ،ارشید جاوید، خزیمہ دائود، محمد حمزہ،غلا م مرتضیٰ ،عمر شہباز اور بہت سے معززین علاقہ و شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انجینئر احمد حماد رشید اور شعیب یعقوب مرزا نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن انسانیت کی خدمت کے لئے ہر دم کوشاں ہے۔

مخیر حضرات کا ہم پر اعتماد ہمارا سرمایہ افتخار ہے۔ اچھرہ کے علاقے میں صاف پانی بہت بڑا مسلہ تھا لوگ یاتو مہنگا پانی خریدنے پر مجبور تھے یا دور دراز علاقوںمیں لگے فلٹریشن پلانٹوں سے بھر کر لاتے تھے۔ اب ہل علاقہ کا مسئلہ ان کی دہلیزپر حل کردیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اچھرہ چاہ جمو والا میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ واٹر فلٹریشن پلانٹ یو کے کے ڈونر محمد اعظم نے ڈاکٹر عبد القدیر خان کی محبت میں ان کے نام سے منسوب کروایا ہے۔ اس پلانٹ سے علاقے کے ہزاروں افراد روزانہ کی بنیاد پر صاف پانی حاصل کر سکیں گے۔الخدمت فاؤنڈیشن کا یہ عزم ہے کہ انشااللہ لوگوں تک صاف پانی پہنچائیںگے۔

تاکہ عوام کو بیماریوں سے بچایا جا سکے۔ اس وقت پاکستان میں الخدمت فائونڈیشن کے تقریباً 1100 صاف پانی کے پراجیکٹس سے روزانہ 36 لاکھ افراد صاف پانی حاصل کررہے ہیں۔ جبکہ لاہور میں اب تک پندرہ فلٹر پلانٹ لگائے گئے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ہم مزید ڈونرز سے اپیل کرتے ہیں۔ کہ زیادہ سے زیادہ اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالے۔اور اس پروگرام کو دعا کے ساتھ اختتام پذیر کیا گیا۔