زلمی کا کون بنے گا کے پی کا چمپئن پروگرام کا آغاز

232

پشاور (جسارت نیوز)پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی خیر پختونخوا کے باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کے لیے “کون بنے کا کے پی چمپئن ” پروگرام کا آغاز کردیا۔ مقامی ہوٹل پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے وہاب ریاض، کامران اکمل، سلمان ارشاد اور سراج کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پشاور زلمی خیبر پختونخوا میں نوجوان کرکٹرز کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ کے ساتھ پچز بنانے، کرکٹ سامان فراہم کرنے اور ماہانہ وظیفہ فراہم کرے گی۔ محمد اکرم نے کہا کہ کون بے کا کے پی کا چمپین پروگرام سے خیبر پختونخوا میں چھپے مزید ٹیلنٹ کو سامنے لائیں گے۔ اگست کے بعد خیبر پختونخوا میں ٹرائلز شروع کریں گے جس کے بعد تمام ڈسٹرکٹ پر مشتمل ٹیم کا ٹورنامنٹ کرائیں گے۔ محمد اکرم نے اس موقع پر پشاور زلمی اوور سیز ٹرائلز کا بھی اعلان کیا۔ اوورز سیز زلمی ٹیم بھی کون بنے گا کے پی چمپین میں بھی شریک ہوں گی۔ اس ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑیوں کو پشاور زلمی ماہانہ وظیفہ اور کرکٹ سامان بھی فراہم کرے گی۔ اس موقع پر سوالات کے جوابات میں محمد اکرم نے کہا پشاور زلمی اپنے ہوم گرائونڈ ارباب نیاز اسٹیڈیم پر میچز کھیلنے کے لیے بے تاب ہیں۔ پی سی بی سے مطالبہ ہے کہ پی ایس ایل 8 کے میچز پشاور میں کرائیں جائیں۔ محمد اکرم نے کہ پشاور، وزیرستان یا خیبر پختونخوا میں کہیں بھی پشاور زلمی کے ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز کھیلنے کو تیار ہیں۔