ویسٹبری ٹینس چمپئن شپ کا اختتام ،اسد زمان فاتح قرار

182

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈرن کلب کراچی میں 19ویں ویسٹبری ٹینس چمپئن شپ کا اختتام ہوگیا، ویسٹ بری گروپ کے چیف ایگزیکٹو مسٹر رشید جان محمد مہمان خصوصی تھے۔ تقریب کے مہمان خصوصی ماڈرن کلب کے ڈاکٹر عبدالستار تھے، دیگر اہم شخصیات محمد خالد رحمانی، احمد علی راجپوت، محفوظ الحق تھے۔ محمدرحمانی: SOA)، سرور حسین (STA)، رفیع درباری (HTA)، امتیاز شیخ (SOA) محمد سعید (ڈارٹ ایسوسی ایشن)۔ کلیم اعوان (سائیکلنگ)، توقیر ہاشمی (ایجوکیشن)، انور بیگ (ماڈرن کلب) ظفر حسن (کے ٹی اے) ارم بخاری (ہاکی) امبر نذیر (ڈاج بال) اقبال میمن (ایل یو ایم ایچ ایس) فوزیہ پھلا (تعلیم) ماہیہ معین (تعلیم)۔ پروین اختر (KTA)، قدسیہ راجا (اسسٹنٹ ریفری) جمیل خان (ماڈرن کلب) راشد ملک (ڈیوس کپ کپتان)۔ علی منصور زیدی (ڈائریکٹر ایس ڈبلیو جی)، الطاف حسین (ڈیوس کپر)، سکینہ ظفر (ریچنگ ہینڈ این جی او) راشد جان محمد نے جیتنے والوں اور رنرز اپ کو مبارکباد دی اور 20 ویں ایڈیشن میں بھی ویسٹبری نیشنل ٹینس کی سرپرستی میں جاری رکھنے کا اعلان کیا۔محمد خالد رحمانی نے 28 مئی سے کراچی میں دوسری گیٹوریڈ ٹرافی ٹینس منعقد کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد اس سال کے آخر میں 9 ویں انڈس فارما قومی اور 11 ویں عیسٰی لیب قومی منعقد کی جائے گی۔ لاہور کے اسد زمان، زوہیب افضل، اور عامر مزار تینوں نے ڈبل کراؤن جیتا۔