کندھکوٹ: ڈپٹی کمشنر کشمور کا نرخوں کا جائزہ لینے کیلیے شہر کا دورہ

207

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر کشمور منور علی مختلف دکانوں، گوشت، مرغی، کریانہ اور دوسرے روز مرہ کی اشیاء کے نرخوں کا جائزہ لینے کے لیے شہر کا اچانک دورہ کیا۔ غیر معیاری اشیاء صفائی اور زائد نرخوں پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ضلع میں مہنگائی کے خاتمے کے لیے تمام عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ حکومت کی جانب سے روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں کو عوام تک رسائی رکھنے والے اقدامات کا براہ راست عوام کو فائدہ پہنچ سکے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں پرائس کنٹرول کے ذریعے ذخیرہ اندوزی اور زائد منافع لینے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانے کیے جا رہے ہیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر مسان روڈ میں نکاسی آب کے پانی کا نوٹس لیا۔ پبلک ہیلتھ اور میونسپل افسران کو نکاسی آب کی ہدایات جاری کی۔