گھارو: گیس کی قلت معمول بن گئی،خواتین کو دشواری

160

گھارو (نمائندہ جسارت)شہر میں گزشتہ کئی ہفتوں سے شہری گیس کی قلت کا سامنا کررہے ہیں جہاں عین کھانا بنانے کے وقت گیس مکمل طور پر بند کردی جاتی ہے جس کی وجہ سے گھر میں خواتین کو کھانا بنانے میں سخت دشواری کا سامنا رہتا ہے وہیں اس مہنگائی میں شہری اس اضافی بوجھ تلے دب کر رہے گئے ہیں جہاں روٹی کے حصول کے لیے اضافی پیسے خرچ کرنا پڑ رہے ہیں ہوٹلوں کے باہر لگی لائنوں میں بھی کھڑا ہونا پڑ رہا ہے۔ شہریوں نے میڈیا کو بتایا کہ بار ہا سوئی گیس کی مقامی انتظامیہ کو شکایت کر چکے ہیں لیکن اس کے باوجود گیس کی قلت کا سامنا ہے اور انتظامیہ کا کوئی فرد شکایت کا نوٹس نہیں لے رہا ہے۔ انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سوئی گیس کی مصنوعی قلت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس جی سی کی مقامی انتظامیہ سے قلت کا جواب طلب کرے۔