کتاب سے دوستی رکھنے پر کوئی جنگ نہیں ہار سکتے،مقررین

170

میرپورخاص(نمائندہ جسارت)کتاب انسان کی بہترین دوست ہے اگر ہم کتاب سے دوستی رکھیں تو دنیا کی کوئی جنگ ہم نہیں ہار سکتے کتاب دوستی کی وفاداری کی تاریخ گواہی دے رہی ہے اور اس پر پوری دنیا کا اعتماد ہے لیکن یہ رجحان ہمارے اضلاع میں نہ ہونے کے برابر ہے۔ اس امر کا اظہار صدر میرپورخاص پریس کلب نظیر پنھور اور صدر روٹری کلب سینٹرل شہزادو ملک نے آرٹس کونسل تھر اور آرٹس کائونسل میرپورخاص کی جانب اور رورل ڈولپمنٹ انیشیٹو کے تعاون سے گلستان بلدیہ پارک میرپورخاص میں منعقدہ 3 روزہ میرپورخاص لٹریچر فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فیسٹیول کے چیف آرگنائزر کشور کمار آسوانی، رورل ڈیولپمینٹ انیشیٹو کے رہنما محمد بخش کپری، سابق یو سی چیئر مین رشید پنھور، سابق یوسی چیئرمین محمد رفیق لغاری، سینئر صحافی صدیق ساگر، مصنف قائم سولنگی اور دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرپورخاص میں لوگوں کے لطف اندوز ہونے کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہیں ایسے پروگرام یہاں ضرور ہونے چاہیے ہم کشور کمار کے مشکور ہیں کہ انہوں نے یہ پروگرام ہمارے شہر میں منعقد کرانے کو اہمیت دی فیسٹیول میں نذیر پنھور کہا اگر ہمارے پاس کتاب جیسا دوست نہیں تو ہم اس مقابلے کے دور میں اپنے آنے والی نسلوں کی بقا کی جنگ کیسے جیتیں گے؟ ہمیں اس دوست کو مل جل کر واپس لانا پڑے گا ورنہ تاریخ ہمیں کبھی بھی معاف نہیں کرے گی۔