عوامی خدمت مقصد ہے، توران خیل مسعود آرگنائزیشن

209

دھابیجی (نمائندہ جسارت) آل پاکستان توران خیل مسعود آل پاکستان توران خیل مسعود آرگنائز یشن کے رہنماؤں حاجی حمایت اللہ مسعود، سیف اللہ مسعود، فضل خان، نیاز اللہ مسعود، شاہد مسعود کی سرپرستی میں زرین خان کالونی دھابیجی میں ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں کراچی سے آئے ہوئے ڈاکٹر اشتیاق احمد، ڈاکٹر اشعر خان، ڈاکٹر ابوبکر اور ڈاکٹر اشفاق پر مشتمل ماہر ڈاکٹرز نے مختلف مریضوں کا طبی معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویات دیں۔ اس موقع پر حاجی حمایت اللہ مسعود اور فضل خان کا کہنا تھا کہ ہماری تنظیم کا مقصد صرف اور صرف عوامی خدمت کرنا ہے جس کے تحت دھابیجی کے غریب اور متوسط طبقے کے لیے ایک روزہ مفت جنرل میڈیکل کیمپ لگایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی اسی طرح غریب اور مستحق لوگوں کے لیے سماجی کام جاری رکھیں گے۔