پناہ گزینوں کے انسانی حقوق کا تحفظ کیا جائے، پاکستان

165

نیویارک (صباح نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان نے تمام ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ دنیا بھر کے 28کروڑ 10 لاکھ پناہ گزینوں کی قانونی حیثیت کے قطع نظر ان کے انسانی حقوق کا تحفظ کریں۔عالمی ادارے کے ایک اجلاس میں پاکستانی وفد کی نمائندگی کرتے ہوئے سینیٹرفاروق ایچ نائیک نے کہا کہ پناہ گزینوں کو بدسلوکی، امتیازی سلوک اور تشدد کا سامنا ہے۔ اجلاس میں پناہ گزینوں کے تحفظ اور انتظام کے لیے ٹھوس عالمی کوششوں کے نفاذ میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔جس کی 2018ء میں رکن ملکوں نے منظوری دی تھی۔سینیٹرفاروق ایچ نائیک نے اس بات پر زور دیا کہ پناہ گزین جہاںبھی قیام پذیر ہیں وہ متعلقہ ملکوں میں ضروری خدمات فراہم کرتے ہیں لیکن ابھی تک اس کے جواب میں انہیں بدسلوکی، امتیازی سلوک اور تشدد کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پناہ گزینوں کو درپیش ناگوار صورتحال کی نشاندہی اور اس کا باعث بننے والی وجوہات کو حل کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ پناہ گزنیوں کے خلاف نسل پرستی، نسلی امتیاز اسلام مخالف پروپیگنڈا اور عدم رواداری جیسے مسائل خطرناک حد تک بڑھ گئے ہیں۔