کراچی میں سالانہ 50ارب کی منشیات فروخت ہونے کا انکشاف

308

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہرکے مختلف علاقوں میں قائم منشیات کے اڈوں سے سالانہ50ارب روپے سے زائد کی منشیات کی فروخت کی جاتی ہیں یہ منشیات ملک کے مختلف علاقوں سے کراچی لائی جاتی ہیں شہر کے تھانے جن میں تھانہ جیکسن،ڈا کس،بلوچ کالونی،کلری بغدادی، چاکیواڑہ ،کلفٹن، کلا کوٹ،ڈیفنس،موچکو،پیرآباد،مومن آباد،ناظم آباد،پی آئی بی کالونی،تھانہ جمشید کوارٹرز، تھانہ سولجر بازار،سائٹ اے ،سائٹ بی،پاک کالونی سرجانی ،اورنگی،تھانہ سعیدآباد،تھانہ مدینہ،تھانہ پاکستان بازار،تھانہ اقبال مارکیٹ، زمان ٹائون،تھانہ کورنگی،گڈاپ ٹائون،تھانہ عزیز آباد،تھانہ اتحاد ٹائون،شاہ لطیف، تھانہ سہراب گوٹھ ،تھانہ اسٹیل ٹائون تھانے سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں چرس،ہیروئین،آئس،گٹکا ماوااور شراب فروشی کا دھندا ہو رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق اسپیشل برانچ کے اہلکار سب اچھا ہے کی رپورٹس اپنے ایس ایس پی کو دے رہے ہیں۔ذرائع نے کہاکہ اس سلسلے میں ایس ایس پی اسپیشل برانچ کو بھی توجہ کی ضرورت ہے۔ذرائع کے مطابق اسپیشل برانچ کے بعض اہلکار جو 10۔10سال سے ایک ہی تھانے میں تعینات ہیں۔ انکے راہ و رسم علاقے کے کرمنلز سے بڑھ جاتے ہیں۔ وہ صرف ان لوگوں کے خلاف آئی آر بھیجتے ہیں۔ جن کے معاملات ان سے طے نہیں ہوتے۔