مواچھ گوٹھ میں دوسگے بھائی دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے

271

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اتوارکوشہر میں ہونے والے مختلف حادثات وواقعات میں ایک خاتون سمیت 3افراد جاں بحق اور5 زخمی ہوگئے ،جاں بحق ہونے والوں میں 2سگے بھائی شامل ہیںتفصیلات کے مطابق مواچھ گوٹھ کے بخاری محلہ میں بخاری مسجد کے قریب گھر میں پانی کے زیر زمین ٹینک میںصفائی کے دوران گیس سے دم گھٹنے سے 2 سگے بھائی جاں بحق ہوگئے دونوں بھائی 45سالہ مددعلی ولد منظور علی اور 35 سالہ علی جان پانی کے زیر زمین ٹینک کی ٖصفائی کے لیے اس میں اترے تھے، شہید ملت انڈر بائی پاس کے قریب نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے ایک موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں اس پرسوار 23سالہ صفا زوجہ عزیر جاں بحق جب کہ اس کا شوہر 30سالہ عزیر ولد ندیم شدیدزخمی ہوگیا جب کہ پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا