لیاری میں ناجائز تعمیرات جاری،عوام پریشان

177

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لیاری کے علاقے بسم اللہ کالونی گلی نمبر 4 بغدادی میں غیر قانونی ناجائز تعمیرات سے عوام سخت پریشان ہیں ،علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کے کچھ شرپسند عناصر نے محلے کی 10 فٹ کی گلی کو غیر قانونی و ناجائز طریقے سے اپنے گھروں کی تعمیرات کرتے ہوتے 3 فٹ کا کر دیا ہے جسکی وجہ سے گلی میں کسی بھی گاڑی یاایمبولینس کے لیے کوئی راستہ نہیں ہے۔ علاقہ مکینوں کی جانب سے کئی بار انکروچمنٹ اور ایس بی سی اے کو درخواستیں موصول ہو چکی ہیں لیکن ادارے حسب معمول اپنی پیدا گری میں مصروف عمل پائے گئے ۔اہل محلہ کی ایک بار پھر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ایڈیشنل آئی جی کمپلین سیل کراچی ڈائریکٹر ایس بی سی اے ڈائریکٹر اینکروچمنٹ اے سی لیاری سے پرزور اپیل ہے کہ ایسے شر پسند عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور اس غیر قانونی اورناجائز تعمیرات کو ختم کیا جائے۔