یاسین ملک کیلیے عالمی عدالت سے رجوع کرنے کا مطالبہ

322

کراچی (پ ر) حکومت پاکستان عظیم حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کی جان بچانے کے لیے فوری طور پر عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرے اور بھارت میں ان کی طویل حراست کے معاملے کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سمیت شہری آزادی کے تمام اداروں میں آواز اٹھائے جس طرح بھارت اپنے جاسوس کلبھوشن سنگھ کے لیے عالمی عدالت میں گیا تھا۔ ان خیالات کا اظہار کراچی سٹیزن کونسل کے سربراہ محفوظ النبی خان نے معروف کشمیری رہنما سردار بابر عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علاوہ ازیں محفوظ النبی خان نے نسیم شاہ ایڈووکیٹ، صدیق بلوچ، یاسین مہران والا ایڈووکیٹ، اسلم خان فاروقی و دیگر سے ایک ملاقات کے دوران کہا کہ ماضی و حال میں وفاق کی سیاسی اقتدار پارٹیاں کا کام نہ کرنے دینے کے شکوہ کے ساتھ ایک پیج پر ہیں ،دوسری طرف آج ملک کی مجموعی صورت حال اس نہج پر پہنچ گئی ہے کہ کام نہ کرنے دینے سے متعلق ریاستی اداروں کا کردار آئینی حدود کا پابند ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔