سید مودودیؒ کی فکر سے دنیا بھر میں لوگ فیضیاب ہوئے،نورالنویز

397
جماعت اسلامی ضلع غربی کے اجتماع امیدواران سے ناظم تربیت نورالنویز اور مزمل حسین انصاری خطاب کررہے ہیں

کراچی( اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کے نظام میں ارکان جماعت کی حیثیت ریڑھ کی ہڈی کی طرح اہمیت کی حامل ہے۔ اسی وجہ سے ہر سطح میں اور ہرحال میں مختلف دائروں میں تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ جس سے نامور علماء کرام، اسکالرز اورمختلف ماہرین خطاب کرتے ہیں۔ سید مودودیؒ کی فکر سے دنیا بھر میں لوگ فیضیاب ہوئے۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع غربی کے امیدواران رکنیت کے ماہانہ تربیتی اجتماع سے ناظم تربیت امیدواران وڈپٹی سیکرٹری ضلع غربی نورالنویز نے اجتماع امیدواران ضلع کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ممتاز مذہبی اسکالر مزمل حسین انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے نظام تربیت سے ہر فرد گزر کر فکری پختگی سے جماعت اسلامی میں شامل ہوتا ہے۔ روزاول سے جماعت اسلامی کا نظام تربیت موجود ہے اور دنیابھر میں تحریک سے وابستہ افراد ذہنی یکسوئی سے میدان عمل میں ہیں۔ سید مودودیؒ کی قرآن وسنت سے اپنائی گئی فکر سے دنیابھر میں لوگ فیض یاب ہوئے۔ پاکستان میں پارلیمنٹ جہاں انسانی اصطبل بنا رہتاہے، جماعت اسلامی کے افراد کو کوئی نہ خرید سکا اور نہ آج تک کسی دامن پر داغ کوئی تلاش کرسکا۔ ممبران کا کردار اور فعالت وصلاحیت کے سب قائل ہیں۔