تبدیلی کے لیے پوری قوت کے ساتھ کام کیا جائے،عبدالجمیل

269

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی عوام کی امیدوں کا محور ومرکز بن چکی ہے،تبدیلی کے لیے پوری قوت کے ساتھ کام کیا جائے،آنے والے بلدیاتی انتخاب میں جماعت اسلامی ہی کامیابی حاصل کرے گی،کراچی کے عوام حق اور سچ کا ساتھ دیں۔لسانی سیاست نے کراچی کو برباد کر دیا ہے۔یہ بات جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے امیر عبدالجمیل خان نے جماعت اسلامی علاقہ لانڈھی غربی کے تحت منعقدہ فیملی عید ملن سے اپنے خصوصی خطاب میں کہی۔اس موقع پر نائب امیر ضلع سید اقبال سعید،ناظم علاقہ لانڈھی غربی عبدالرحمان ودیگر نے بھی خطاب کیا۔جبکہ فیملی عید ملن پارٹی میں بڑی تعداد فیملیز نے اپنے بچوں کے ہمراہ شرکت کی۔عبدالجمیل خان نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ عوام کی بلاتفریق خدمت کی ہے اور ہم رب کی زمین پر رب کا نظام قائم کرنا چاہتے ہیں۔نائب امیر ضلع سید اقبال سعید نے کہا کہ وارڈ کی سطح پر عوام سے رابطہ کیا جائے اور عوامی مسائل کے حل کیلیے پوری قوت کے ساتھ کام کیاجائے۔ناظم علاقہ لانڈھی شرقی عبدالرحمان نے کہا کہ عوام ہمارے منتظر ہیں،جماعت اسلامی اپنے نام اور نشان کے ساتھ بلدیاتی انتخاب میں حصہ لے رہی ہے۔