بھائی کی شادی میں فائرنگ کرنیوالا پولیس اہلکار اپنی ہی گولی لگنے سے چل بسا

225

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن میں بھائی کی شادی پر ہوائی فائرنگ کرنے والا پولیس اہلکار مبینہ طور اپنی ہی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا،پولیس نے دلہا اور شادی ہال کے مینجر کو گرفتار کرلیاتفصیلات کے مطابق اورنگی ٹائون گلشن بہار کے گلیکسی لان کے باہر 23سالہ ہارون ولد حامد اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر اپنے بھائی کی شادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کررہاتھا اسی دوران گولی لگنے کے باعث وہ شدید زخمی ہوگیااسپتال منتقل کردیاگیاجہاںدم توڑگیا۔