پنجاب بھرمیں 1057 ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق 1130زخمی ہوئے 

228

لاہور: پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں1057روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں12افراد جاں بحق جبکہ1130افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔465معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے

حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (68فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات  501ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور38مسافر506اور135پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ269ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں،

جن میں صوبائی درالحکومت272متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 74حادثات میں 94متاثرین کے ساتھ دوسرے اور72گوجرنوالہ حادثات میں71متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

ان ٹریفک حادثات کے کل1057متاثرین میں893مرد اور249خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں253افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 596افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ331زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں889موٹر سائیکلز،85آٹو رکشے134موٹر کاریں،23وین12مسافربسیں،23ٹرک اور128دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔