نور عالم خان پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چئیرمین منتخب

341

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم خان پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چئیرمین منتخب ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے نئے چئیرمین کے انتخاب کے لئے ایڈیشنل سیکرٹری قومی اسمبلی کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں تحریک انصاف کے ناراض رہنما نور عالم خان پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چئیرمین منتخب ہوگئے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے نور عالم خان کا نام بطور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تجویز کیا تھا، جب کہ وزیر سیفران سنیٹر طلحہ محمود نے ان کے نام کی تائید کی۔

دوسری جانب نور عالم خان نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صدارت سنبھالنے کے بعد کہا ہے کہ بطور چئیرمین کسی کے ساتھ  بد اخلاقی اور زیادتی نہیں کروں گا، آڈیٹر جنرل آفس 5 کروڑ سے زائد کے آڈٹ پیراز پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں لائیں، اور 5 کروڑ سے کم کے آڈٹ پیراز ڈی اے سی میں سیٹل کیے جائیں، میں احتساب اور قانون کی بالادستی پہ یقین رکھتا ہوں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی احتساب کا بھی احتساب کرے گی