پی ٹی آئی نے ممکنہ گرفتاریوں اور راستوں کی بندش کے خلاف درخواست دائر کردی۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں استدعا کی گئی ہےکہ اسلام آبادہائیکورٹ انتظامیہ اور پولیس کوگرفتاریوں اور راستوں کی بندش سے روکے۔
درخواست میں کہا گیا ہے شہریوں کو پرامن احتجاج ریکارڈ کروانے کا حق بھی دستورِ پاکستان ہی دیتا ہے، پرامن احتجاج روکنے سے حکومت کو باز رکھا جائے۔