عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس کے عالمی پھیلا ئوکے خدشے سے خبردار کر دیا

461
عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس کے عالمی پھیلا ئوکے خدشے سے خبردار کر دیا

کراچی:عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں منکی پاکس کے مزید کیسز بھی سامنے آ سکتے ہیں اور اسی خدشے کے پیش نظر ان ممالک پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے جہاں ابھی تک یہ بیماری رپورٹ نہیں ہوئی۔

اس بیماری کی شناخت 1958 میں ایک تحقیق کے دوران ہوئی تھی جب سائنسدانوں کو بندروں کے جسم پر پاکس یعنی دانے نظر آئے تھے اسی لیے اس بیماری کا نام منکی پاکس رکھا گیا تھا۔

یہ ایسا وائرس ہے جو جنگلی جانوروں خصوصا زمین کھودنے والے چوہوں اور بندروں میں پایا جاتا ہے اور اکثر ان سے انسانوں کو بھی لگ جاتا ہے۔ماضی میں اس وائرس کے زیادہ تر کیسز وسطی اور مشرقی افریقا کے ممالک میں پائے جاتے تھے۔

اس وائرس کے پہلے کیس کی شناخت 1970 میں افریقی ملک کانگو میں ایک 9 سالہ بچے میں ہوئی تھی۔ڈبلیو ایچ اوکے مطابق گزشتہ روز تک 12 رکن ممالک سے پہلی بار منکی پاکس کے 92 مصدقہ اور 28 مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں۔