پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کو مسلم لیگ(ق) کا دفتر بنادیا ہے، حناپرویز بٹ 

239
 پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کو مسلم لیگ(ق) کا دفتر بنادیا ہے، حناپرویز بٹ 

لاہور: مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کو مسلم لیگ(ق) کا دفتر بنادیا ہے۔

اسمبلی رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پینل آف چیئرمین نے پرویز الٰہی کے خلاف ہماری تحریک مسترد کی۔مسلم لیگ(ن) پرویز الٰہی کے خلاف دوبارہ عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائے گی۔

پنجاب اسمبلی کے دروازے بندکرکے پرویز الٰہی نے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا ۔ارکان اسمبلی اور میڈیا پر دروازے بند کردیئے گئے۔عمران خان اپنی کرسی نہیں بچاسکے تھے تو پرویز الٰہی بھی زیادہ دیر تک سپیکر کی کرسی پر براجمان نہیں رہ سکتے۔

انہوں نے مزید کہا قومی اسمبلی میں اسد قیصر اور قاسم سوری نے جو حرکت کی وہی حرکتیں پرویز الٰہی نے کی ہیں۔چھ جون کو دوبارہ اجلاس ملتوی کردیا ہے ۔

ان دنوں میں پنجاب کا بجٹ پیش ہوتا ہے ۔کیا اب پنجاب کے گیارہ کروڑ عوام کا بجٹ پرویز الہی یا عمران خان دینگے؟عمران خان جس انداز میں پنجاب سے بدلہ لے رہے ہیں اگلے الیکشن میں پنجاب کے عوام ان سے بدلہ لیں گے۔