ہیپاٹائٹس اے، ای اور معدے کی تیزابیت کے مرض میں اضافہ

613

جیکب آباد: جیکب آباد کے شہری آلودہ پانی کے استعمال سے وبائی امراض میں مبتلا ہو گئے ہیںواٹر سپلائی سے شہریوں کو فراہم کیا جانے والا پانی بھی پینے کے قابل نہ ہونے کی شکایات ہیں جبکہ گدھا گاڑی کے ذریعے گھر گھر فروخت ہونے والا پانی فلٹر نہیںبنا فلٹر فروخت ہونے والا پانی انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر ہے اسی وجہ سے جیکب آباد کے شہریوں اور خصوصا بچوں میں وبائی امراض پھیل رہے ہیں۔

اس سلسلے میں رابطے پر بچوں کی بیماریوں کے ماہر ڈاکٹر عبدالرشید وہاب میمن نے بتایا کہ جیکب آباد میں وبائی یرقان اے ،ای اور معدی کی تیزابیت کے مرض میں اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث بڑی تعداد میں مریض آئے ہیںوبائی یرقان اے، ای اور معدے کی تیزابیت کے اتنے مریض کبھی نہیںدیکھے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آلودہ پانی پینے اور غیر معیاری کھانوں کے استعمال کی وجہ سے اس مرض میں حیران کن اضا فہ ہوا ہے۔

عوام کو چاہئے کہ پانی ابال کر استعمال کرے اور تازہ پھل اور سبزی کھائیں باسی کھانوں سے اجتناب کریںکھانوں کی تیاری میں صفائی ستھرائی کا بھی خاص خیال رکھیں۔ ۔