کوئٹہ: نا معلوم افراد کی فائرنگ سے بی اے پی کے رہنما قتل

367

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) مستونگ بازار میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے قریب گرلز اسکول کے سامنے نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے بلوچستان عوامی پارٹی مستونگ کے رہنماء اور ماما نور احمد بنگلزئی کو قتل کر دیا۔ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش سول اسپتال منتقل کی۔ ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی۔