سجاول :محکمہ بحالی سندھ کی جانب سے لوگوں کو علاج کی سہولیات فراہم

1723

سجاول (نمائندہ جسارت) محکمہ بحالی سندھ کی جانب سے اور ضلعی انتظامیہ سجاول کے تعاون سے موبائل ڈائیگناسٹک اور ایمرجنسی ہیلتھ کیئر سروس منصوبہ ذریعے ضلع سجاول کے تحصیل جاتی اور شاہ بندر کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے ضرورتمند اور غریب لوگوں کو علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، اس ضمن میں ماہر ڈاکٹرز اور ہیرا میڈیکل ٹیمیں 9 مئی سے روزانہ کی بنیاد پر تحصیل جاتی کے گاؤں فیض محمد جت، لکھاڈنو جت، علی محمد جت، غلام شاہ، گل حسن لغاری، حسین آباد، تڑ خواجہ، کیسریو کولہی، غلام حسین گاڑہو اور بچو جت کے لوگوں کو علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سجاول شہر یار گل میمن کی جانب سے تحصیل شاہ بندر کے گاؤں حسین رند میں ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم کیا گیا ہے جہاں پر وہاں کی عوام بالخصوص بچوں، خواتین، عمر رسیدہ لوگوں کو ٹھنڈا پانی اور شربت فراہم کرنے سمیت موبائل ٹیم ذریعے بیمار لوگوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئی، جبکہ محکمہ بحالی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول مطابق روزانہ کی بنیاد پر تحصیل شاہ بندر کے گاؤں محمد بخش مگسی، میربحر محلہ چوہڑ جمالی، دریا خان جتوئی، مورو خاصخیلی، چھٹو رانٹو، فرید مگسی، جان محمد جت، حاجی جانی کاتیار اور احمد خان جت کے ضرورت مند مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ضلعی انتظامیہ سجاول کی جانب سے لوکل گورنمنٹ کے افسران کو یونین کونسل سطح پر ٹیموں سے تعاون کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہیں تا کہ دور دراز علاقوں کے غریب عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔