پاکستان میں سوا کروڑ سے زائد افراد تھیلیسیمیا کا شکار ہیں،سماجی تنظیم

2712

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کی سماجی تنظیم کی جانب سے تھیلیسمیا سے بچاؤ کے لیے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے ایک روزہ آگاہی کیمپ لگایا گیا۔اس موقع ایس ایچ سوسائٹی اور سپورٹ ہیمونٹی حیدرآباد کے رہنما غلام مرتضی میمن، زینت ، عمران احمد، شبانہ ، علی محمد غلام محمد میمن، شائستہ ودیگر نے شہریوں کو آگاہی دی۔ انہوںنے کہاکہ شادی سے قبل تھیلیسمیا کا ٹیسٹ لازمی کرانا چاہیے تاکہ شادی کے بعد تھیلیسمیا کے موذی مرض سے محفوظ رہا جاسکے ،پاکستان میں سوا کروڑ سے زائد افراد تھیلیسیمیا کے موذی مرض کا شکار ہیں اس کے نقصانات کے حوالے آگاہی فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے۔ انہوںنے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں شادی سے قبل تھیلیسمیا کے ٹیسٹ کا لازمی قرار دیا جائے اور ہر شہری کو پابند کیا جائے تاکہ پاکستان کو تھیلیسمیا سے ہرہمیشہ کے لیے محفوظ بنایاجا سکے ۔