گھر اور باغبانی

457

گھر کا کوئی حصہ ہو یا ہمارے وقت گزارنے کی کوئی دوسری جگہ اس کا اچھا نظر آنا تو اہم ہوتا ہی ہے البتہ اس سے سکون و اطمینان کا احساس پانا بھی سب کی خواہش ہوتی ہے۔ہر فرد اپنے وسائل، ضرورتوں اور گنجائش کو مدنظر رکھ کر اپنے اردگرد کو سنوارتا اور اپنی خواہشوں سے مزین کرتا ہے۔ تزئین و آرائش کے ماہرین تو اسے کاروبار کی کامیابی کے لیے نت نئے انداز سے کرتے ہی ہیں، البتہ ہوم ڈیکور میں دلسچسپی رکھنے والے گھریلو افراد بھی اپنی جمالیاتی حس کی تسکین کے ساتھ سگھڑاپے کے اظہار کے لیے اس سے پہلو تہی نہیں کرتے۔
ہم میں سے اکثر افراد کے پاس گھر میں اتنی جگہ نہیں ہوتی جہاں ہم باغبانی کا شوق پورا کرسکیں۔اگرگھر میں جگہ کی کمی کا سامنا ہے تو پھر بالکنی کے ایک حصے کوجڑی بوٹیوں اور پودوں کے لئے وقف کیا جاسکتاہے۔ گملے میں لگے پودے بہت منفرد طرز کے ہوں تو قدرتی روشنی میں یہ مزید دلکش دکھائی دیتے ہیں۔ ان گملوں سے ایک طرف آپ کی بالکنی ہری بھری لگے گی تو دوسری طرف آپ کا باغبانی کا شوق بھی پورا ہوگا۔ یہی نہیں، اس مختصر جگہ کو منفرد دکھانے میں ہری بھری سجی ہوئی دیوار بھی اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔